انوکھا واقعہ، آدمی کے کاٹنے سے سانپ مر گیا

In a strange incident, a man died after being bitten by a snake
آپ نے ہمیشہ یہ سنا ہوگا کہ سانپ کے کاٹنے سے انسان کی موت ہوگئی اور شاید ایسے کئی واقعات دیکھے بھی ہوں گے جس میں سانپ کے ڈسنے سے زہر پھیلنے سے کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔لیکن کیا کبھی آپ نے ایسے واقعہ کے بارے میں سنا یا پڑھا ہے جس میں آدمی کے کاٹنے سے سانپ مرگیا ہو؟

جی ہاں!  ایسا  ایک انوکھا واقعہ بھارت میں پیش آچکا ہے جس میں ایک شخص نے سانپ کے کاٹنے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے سانپ کو ہی اپنے دانتوں سے کاٹا اور اسے مار دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ منفرد واقعہ ریاست بہار میں پیش آیا جہاں  ریلوے ورکر سنتوش راجولی کے گھنے جنگلات میں ساتھیوں سمیت پٹری بچھانے کا کام کر رہا تھا۔ 

انوکھا واقعہ، آدمی کے کاٹنے سے سانپ مر گیا

دن بھر کے کام کے بعد منگل کی رات 35 سالہ سنتوش جنگل میں ہی سونے کی تیاری کررہا تھا کہ اسے اچانک سانپ نے ڈس لیا۔تاہم سنتوش نے فوراً ہی سانپ کو  پکڑا اور جوابی حملہ کرتے ہوئے سانپ کو ہی دانتوں سے دوبار کاٹ لیا جس سے سانپ موقع پر ہی مر گیا جبکہ سنتوش کو اس کے ساتھی فوراً قریبی اسپتال لے گئے جہاں ایک رات علاج کے بعد اسے چھٹی دے دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عقیدہ ہے کہ  اگر سانپ کاٹ لے تو جواباً آپ اسے دوبارہ کاٹ لیں، ایسا کرنے سے اس کے زہر سے بچا جاسکتا ہے۔ 




اشتہار


اشتہار