LOADING...
Caught on camera: IAF’s two-seater microlite aircraft meets with accident in UP's Prayagraj, crew safe pic.twitter.com/gS3IyTxsvu
— JAMMU LINKS NEWS (@JAMMULINKS) January 21, 2026
حادثے میں پائلٹس محفوظ رہے، انھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔بھارتی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں ایسے حادثات معمول کی بات ہیں اور ایسی کسی انکوائری کمیٹی کی کبھی کوئی رپورٹ سامنے آئی اور نہ ایسے حادثات کا تدارک کیا گیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی بھارت میں ایک نجی ایئرلائن کا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بھوبنیشور سے رورکیلا جانے والا ایک 9 نشستوں پر مشتمل نجی طیارہ رورکیلا سے تقریباً 10 کلومیٹر قبل ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہو گیا تھا۔