مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

13 people were killed in a jeep ditch in Muzaffarabad
آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں دیولیاں کے مقام پر افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں جیپ دریائے نیلم کےکنارےجاگری۔حادثے کے نتیجے میں 13  افراد جاں بحق اور متعدد افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں پانچ مرد، عورت اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسیکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جیپ وادی نیلم سے مظفرآباد جارہی تھی، گاڑی کو حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا ہے۔دو شدید زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔جبکہ مزید افراد کے انخلاء کے لیے ریسکیو عمل جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بارش کے باعِث وادی نیلم،مظفرآباد میں مسافر جیپ کے حادثے پر دلی اظہار افسوس کیا ہے ،صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اورحادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس

نیلم ویلی آزاد کشمیر میں جیپ حادثے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔




اشتہار


اشتہار