حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

Haba Bukhari prays for what? The actress revealed
اکثر معروف شخصیات اپنی زندگی کے چند ایسے لمحات اور دلچسپ واقعات سے متعلق اظہار خیال کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر حبا بخاری کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ وہ دلچسپ انکشاف بھی کرتی دکھائی دی ہیں۔اداکارہ ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں انہوں نے نماز میں دعا مانگ کر پھونکنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
حبا بخاری کو ویڈیو میں ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ اظہار خیال کر رہی تھیں اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح طور پر تھی۔

وہ بتا رہی تھیں کہ میں اپنے موبائل فون پر نماز پڑھنے کے بعد پھونک مارتی تھی، اسی دوران حبا ہنستی رہیں۔اداکارہ کا وجہ بتاتے ہوئے انکشاف میں کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے فون پر پھونک مارنے کی وجہ پوچھتے تھے، جس پر اداکارہ نے بتایا کہ دیکھیں سب کے فون چوری ہو رہے ہیں، اور دیکھیں میرا فون نہیں چوری ہو رہا۔اداکارہ کے اس دلچسپ انکشاف پر حاضری محفل بھی ہنسے بغیر نہیں رہ سکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس ویڈیو پر دلچسپی تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار