سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر شہروز سے دوبارہ شادی کرینگی؟

Saira Yusuf will remarry her ex-husband Shahroz?
پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری سے دوسری مرتبہ شادی کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا حیران کن جواب دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
عیدِ قرباں کے موقع پر جہاں شوبز ستاروں نے اپنی یادگار تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں وہیں سائرہ سائرہ یوسف نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر  جاری کیں۔

مزکورہ تصاویر میں سائرہ یوسف کو ان کی بیٹی نورے کے ساتھ پوسٹ دیتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ نورے کے علاوہ ان کی والدہ اور پالتو بلّی کے ساتھ بھی تصاویر پوسٹ میں شامل کیں۔پوسٹ کے کیپشن میں سائرہ یوسف نے لکھا کہ ' میری سب سے زیادہ پسندیدہ خواتین ہیں یہ، ہم سب کی جانب سے آپ سب کو عید مبارک'۔جہاں کمنٹ سیکشن میں سائرہ یوسف کے مداح ان پر محبت کی برسات کرتے دکھے وہیں ایک سوشل میڈیا صارف نے سب سے ہٹ کر ایک سوال بھی کردیا۔

سائرہ یوسف اپنے سابق شوہر شہروز سے دوبارہ شادی کرینگی؟

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سائرہ کے ایک مداح نے سوال کیا کہ 'کیا آپ اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری سے پھر سے شادی نہیں کر سکتیں؟'اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سائرہ یوسف نے 'نہیں' لکھا اور اس کے ساتھ ایک آنکھوں میں آنسو بھرے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

سائرہ کا نہیں لکھنا تو سوشل میڈیا صارفین کو سمجھ آیا لیکن مخصوص ایموجی نے ان کے جواب کو متنازع بنا دیا اور مداح کشمکش کا شکار نظر آئے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دینے والا یہ کمنٹ اب سائرہ یوسف کی پوسٹ سے حذف کیا جاچکا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس کے اسکرین شاٹس زیرِ گردش ہیں۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار