پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بعد حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرادیا

After increasing petrol price by Rs. 55, the government dropped another bomb on the people.
پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بعد مٹی کا تیل بھی 130 روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے 8 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

LOADING...

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے 82 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 235 روپے 1 پیسے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔خیال رہے مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لٹر پیٹرولیم لیوی بھی عائد ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر اس وقت 15 روپے 84 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر کا تاریخی اضافہ کیا تھا، جس کے بعد اب دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔اس فیصلے سے غریب اورمتوسط طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔





اشتہار


اشتہار