لائیو رپورٹنگ سے قبل خاتون رپورٹر کے سر پر پرندہ آبیٹھا، ویڈیو وائرل

Bird landed on female reporter's head before live reporting, video went viral
امریکا میں خاتون صحافی کے ساتھ براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نیوز نیشن کی رپورٹر کیلی میئر کے سر پر پرندے نے اترنے کی ناکام کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائٹ ہاؤس کی رپورٹر نے واقعے کا کلپ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلی میئر لائیو سیگمنٹ کر رہی تھیں اچانک ان کے سر پر پرندہ آ کر بیٹھنے لگا تو وہ نیچے جھک گئیں اور آہستہ سے کہا ’اوہ میرے خدا‘، تاہم خاتون صحافی نے خود کو سنبھالا اور بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج بہت سی خبریں تھیں لیکن لائیو جانے سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس میں ایک پرندہ میرے سر پر آگیا۔

لائیو رپورٹنگ سے قبل خاتون رپورٹر کے سر پر پرندہ آبیٹھا، ویڈیو وائرل

خاتون صحافی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور اسے 10 لاکھ کے قریب ویوز حاصل ہو چکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ ’وائٹ ہاؤس سے آئی سب سے بہترین ویڈیو ہے‘ جبکہ دوسرے نے لکھا کہ ’آپ نے خود کو اچھے سے سنبھالا اور اپنی نشریات جاری رکھی۔‘




     حوالہ

اشتہار


اشتہار