رواں برس پرائیویٹ حج پیکیج کتنے کا؟ رقم کی ادائیگی کیسے ہوگی؟

How much is the private Hajj package this year? How will the money be paid?

وزارت مذہبی امور کے مطابق پاک حج ایپ اور پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ میں تیزی آ گئی ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج منظم کمپنیوں نے حج پیکیج ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کر دیے ہیں، جس کے بعد پاک حج ایپ اور پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ میں تیزی آ گئی۔پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 16 بنیادی حج پیکیج فائنل کیے گئے ہیں اور رواں برس پرائیویٹ حج پیکیج 14 لاکھ سے ساڑھے 37 لاکھ روپے تک ہیں۔

LOADING...

رواں برس پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے 71 ہزار 684 نشستیں مختص کی گئی ہیں پرائیویٹ اسکیم میں مختصر دورانیے اور فائیو اسٹار پیکیج کی سہولت موجود ہے۔عازمین پیکیج کا انتخاب اور ادائیگی صرف پورٹل یا ایپ سے کریں۔ براہِ راست رقم کی ادائیگی پر وزارت کسی نقصان کی ذمے دار نہیں ہوگی۔پرائیویٹ حج اسکیم میں پیکیج کے انتخاب اور ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔ آخری تاریخ تک کوٹہ مکمل نہ ہوا تو وزارت ازسرِنو کوٹہ مختص کر سکے گی۔






اشتہار


اشتہار