سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

Sonakshi Sinha's first message to her husband after marriage
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعدسوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے شادی کی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے نام پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ڈالا۔

سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

سوناکشی نے لکھا کہ،اسی دن، سات سال پہلے ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خوبصورت ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ،آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے،اب ہم حقیقی میاں بیوی ہیں۔
ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے ظہیر کے ساتھ اپنے نام کو جوڑ کر شادی کی یادگار تاریخ بھی لکھ ڈالی۔




اشتہار


اشتہار