بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ اور شتروگن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کل اپنے دوست اور اداکارظہیر اقبال کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھیں انڈین اداکار جوڑی کی گھر میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا نے شرکت کی تاہم سونا کشی کے بھائی شریک نہیں ہوئے۔
سونا کشی نے شادی پر اپنی والدہ کا 44 سال پرانا عروسی لباس پہنا جبکہ عشائیے پرانہوں نے عام سی ساڑھی پہن کر نئی مثال قائم کردی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب میں سوناکشی نے اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ رنگ کی ساڑھی کے علاوہ موتیوں جڑے کندن کے ہار کو ڈائمنڈجیولری کے ساتھ انتخاب کیا۔
اداکارہ نے دیگر بالی اداکاراؤں کی طرح مہنگے عروسی لباس کو پسند نہیں کیا،انہوں نےشادی پر اپنی والدہ کا پرانا عروسی لباس اور جیولری منتخب کی دوسری جانب اداکارہ سوناکشی کے دلہا ظہیر اقبال کو بھی شیروانی یا سوٹ کے برعکس سفید شلوار قمیض پہنے دیکھا گیا انہوں نے بھی سادہ سی سفید شلوار قمیض پہنی۔
شادی کی تقریب کے بعد دونوں اداکاروں کیجانب سے ممبئی کے مقامی ریسٹورینٹ میں عشائیہ دیا گیا جس میں فلمی دنیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،اس موقع پر بھی سوناکشی اور انکے شوہر کو عام روایتی انداز میں دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے عشائیے کیلئے بھارتی ساڑھیوں کے چاند بوٹا کی بروکیڈ ٹون والی ریڈ ساڑھی کا انتخاب کیا تھاجس میں سے ایک ساڑھی کی قیمت 79ہزار 800بھارتی روپے تھی۔