سی ٹی او نےشہریوں میں ٹریفک قوانین کاشعوربیدارکرنےکیلئےاحسن اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس منعظم ٹریفک کی روانی میں پیش پیش ہیں،سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ آج شہر میں ٹریفک وائیلشن پر چالان نہیں ہوگا۔
آج شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی جائے گی،شہریوں کو ان کی غلطی کا احساس دلاتے ہوئے انہیں ایجوکیٹ کیا جائےگا۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈے کا مقصد شہریوں کو قوانین کا تابع بنانا ہے،سی ٹی او لاہور نے تمام تر توجہ ٹریفک کی روانی پر بھی مرکوز رکھنے کی ہدایت کر دی۔
اس سلسلے میں مال روڈ، جیل روڈ اور فیروز پور روڈ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، سی ٹی او لاہوروارڈنز، لیڈی وارڈنز شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں گے۔