پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کی فضائی حدود میں مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا،اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم بھی جاری کردیاگیاہے۔
نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بندہیں، فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔دوسری طرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال ہے اوراسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔