وزیراعلیٰ بلوچستان کے طیارے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Emergency landing of Chief Minister Balochistan's plane at Islamabad Airport
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی کا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کوئٹہ سے اسلام آباد جارہے تھے کہ طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا، طیارے میں موجود وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز کا عملہ محفوظ رہا۔ گزشتہ روز کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے بھی تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

 طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔پرواز نمبر 670 میں گورنر سندھ سمیت طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔فلائی جناح کے اسی طیارے میں گزشتہ 2 ہفتوں میں تیکنیکی خرابی کے باعث کئی بار ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع سی اے اے کے مطابق پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا،پرواز 25 منٹ تک اڑان بھرتے ہوئے نوابشاہ کی فضائی حدود میں پہنچی تو طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی ہوئی۔


اشتہار


اشتہار