سعودی عرب میں سولر پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی

Ban on installing solar panels in front of houses in Saudi Arabia
سعودی عرب نے سولر پینلز کو گھروں کے آگے لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں شمسی پینلز لگانے سے قبل ان کے لیے مختص کی گئی جگہ کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔ سعودی حکام نے شمسی پینلز کو گھروں کے آگے نصب کرنے پر پابندی عائد کی جبکہ پینلز کا سائز چھت سے بڑا نہ ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 مقامی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پابندی اس لیے لگائی کہ تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے دوران سولر سسٹم کسی گھر پر نہ گر جائے ۔ سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ اگر ایک شمسی پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹ یا اس سے زائد ہے، تو اس صورت میں سعودی الیکٹرک کمپنی سے منظوری لینا لازم ہو گی۔
 اگر سولر پینل کی برقی صلاحیت 50 کلو واٹس سے کم ہے، تو ایسے میں لائسنس کے اجرا کی ضرورت نہیں ہے۔



اشتہار


اشتہار