امریکا کا بی – 52 طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ، 8 افراد ہلاک

US B-52 plane crashes in California, 8 dead
امریکی فضائیہ کا بی-52  بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی فضائیہ کے مطابق کیلیفورنیا میں لاس اینجلس سے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس پر فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

LOADING...

ائیر فورس بیس کے بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی- 52 طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔واضح رہے گزشہ روز امریکی ریاست میسوری میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔






اشتہار


اشتہار