وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر کے 50 ہزار گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم کی منظوری

Chief Minister Maryam Nawaz approved distribution of solar system to 50 thousand households across Punjab
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبہ بھر کے 50 ہزار گھرانوں میں ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم کی تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازکا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد پسماندہ افراد کے لیے مہنگی بجلی کے بوجھ کو کم کرنا ہے، انہوں نے پائلٹ پروجیکٹ کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھرانے جنہیں محفوظ صارفین کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔

پروگرام کیلئے اہل ہوں گے، ہر 1 کلو واٹ سسٹم میں2سولر پینلز، ایک بیٹری، ایک انورٹر اور ضروری وائرنگ شامل ہو گی۔ پنجاب حکومت سولر سسٹم کی لاگت اور انسٹالیشن کا 100 فیصد برداشت کرے گی، اس منصوبے کا بجٹ 10 ارب روپے ہے،بجلی چوری، میٹر میں چھیڑ چھاڑ، یا کسی اور دھوکہ دہی کی اسکیم میں ملوث گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔ 
درخواست کا طریقہ کار:

فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق اہل صارفین اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے ڈیٹا کو جمع کریگی،تصدیق کے بعد NTC اہل صارفین کی تفصیلات پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو منتقل کرے گا، جو عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔



اشتہار


اشتہار