مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روحانی مناظر نے عالم اسلام کے دل موہ لیے

The spiritual scenes of the changing of the Kaaba's shroud in the Grand Mosque captivated the hearts of the Islamic world.
نئے اسلامی سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کر دیا گیا ، مسجد الحرام میں عقیدت، احترام اور روحانیت سے بھرپور مناظر دیکھنے میں آئے۔

LOADING...

نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا۔ نیا غلاف 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔

نئے غلاف کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کئے گئے جہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کیلئے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔غلاف کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔

 



حوالہ

اشتہار


اشتہار