بارشوں کا موسم شروع ہونے جارہاہے، بلاشبہ یہ موسم خدا کی رحمت ہے، لیکن ہمیں اس موسم میں کئی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ بارش کے موسم میں نمی کی وجہ سے آپ کو جلد کے چپکنے کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔
دہی اور ہلدی
جلد کی چپچپاہٹ دور کرنے کے کیے ہلدی اور دہی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 1چائے کا چمچ دہی میں 2 انچ ہلدی مکس کر لیں۔ اور اسے چہرے پر لگا لیں ۔ اس سے جلد میں جمع اضافی تیل دور ہو جاتا ہے۔
بالوں میں دہی لگانے کے فوائد
جن لوگوں کو بارش کے موسم میں جلد کے زیادہ چپچپے پن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں دن میں کم از کم 2 بار اچھے معیار کےفیس واش کے ساتھ چہرے کو دھونا چاہیے۔
ٹماٹر
ٹماٹر کا گودا آپ کی جلد سے چکنا ہٹ کو دور کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔اس میں پائی جانے والی خصوصیات ، چکنی جلد سے نجات دلاتی ہے۔
چندن اور دہی
چندن اور دہی کا امتزاج لگانے سے آپ کی جلد کو اضافی تیل سے راحت مل سکتی ہے۔اس میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو جلد کو انفیکشن سے بچاتی ہیں۔
ایلو ویرا
جلد پر ایلو ویرا جیل کا مساج کرنے سے چکنی جلد کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ یہ جلد کو داغ دھبوں سے نجات دلاتا ہے۔
اسکرب
بارش میں جلد کے چپچپے پن کو دور کرنے کے لیےآپ اسکرب بھی کر سکتے ہیں۔یہ جلد سے اضافی تیل کو دور کرتا ہےاور جلد کو گہرائی سے صاف کرتا ہے۔