سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا کہا، کچھ غلط نہیں کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے اور یہ کہتے ہیں سوشل میڈیا نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک لوگوں کا آپ پر اعتماد نہیں ہوگا، معیشت کو تباہ نہ کریں، کیا ایم کیو ایم کراچی سے جیت سکتی ہے؟۔ سابق صدر نے کہا کہ برداشت نہ کرنے والا معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں ہے، زوم اِن کریں کہ معاملہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے۔
قانون کی حکمرانی قائم کرو، مینڈیٹ واپس کرو، بات نہ کرنا کم عقلی ہے۔