فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد کے ایک گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔اس واردات میں مسلح ڈاکو 2 کروڑ روپے نقد اور 55 لاکھ روپے کے طلائی زیورات لے اُڑے۔
ڈکیتی کی یہ بڑی واردات سٹی ہاؤسنگ کالونی میں ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے تعین کے لیے گھر کے آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔