بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ جس نے 14 سال سے کوئی ہٹ فلم نہیں دی

Bollywood's richest actress who has not given a hit film for 14 years
دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا ہندوستانی سنیما کی ٹاپ اداکارائیں ہیں، جو ایک فلم کے لیے کروڑوں روپے لیتی ہیں۔ لیکن نین تارا کو سب سے مہنگی اداکارہ ہونے کا خطاب ملا ہے۔ اس کے باوجود وہ سب سے امیر اداکارہ نہیں ہیں۔ہم جس اداکارہ کی بات کر رہے ہیں، اس نے آخری بار 2010 میں سولو ہٹ فلم دی تھی، لیکن دولت کے معاملے میں وہ ہندوستان کی ٹاپ اداکاراؤں سے بھی آگے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ 14 سالوں سے اپنے دم پر کوئی ہٹ فلم نہیں دی ہے، اس کے باوجود وہ 2000 کی دہائی کے وسط سے ہندوستان کی سب سے امیر ترین اداکارہ بنی ہوئی ہیں۔اگر آپ کو ابھی تک اشارہ سمجھ نہیں آیا تو ہم ایشوریہ رائے کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ڈیبیو کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی کل دولت تقریباً 776 کروڑ روپے ہے۔

بالی ووڈ کی سب سے امیر اداکارہ جس نے 14 سال سے کوئی ہٹ فلم نہیں دی
ایشوریہ نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور اپنی خوبصورتی سے پوری دنیا کے لوگوں کو مسحور کیا۔انہوں نے فلموں، اشتہارات اور کاروبار میں سرمایہ کاری کر کے اتنی بڑی دولت جمع کی ہے جو کہ ہندوستان کی کسی بھی اداکارہ کی نیٹ ورتھ سے زیادہ ہے۔ایشوریہ کے بعد سب سے امیر ہندوستانی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا کی کل دولت 600 کروڑ روپے ہے۔

دیپیکا پڈوکون 550 کروڑ روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔عالیہ بھٹ کی کل دولت 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔جبکہ ایشوریہ کی ہم عمر کرینہ کپور 485 کروڑ روپے اور کاجول 250 کروڑ روپے کے ساتھ ان سے کافی پیچھے ہیں۔ایشوریہ رائے کی آخری سولو ہٹ فلم 2010 میں ”اینتھیران“ تھی۔ اس کے بعد وہ گزارش، جذبہ اور سربھجیت میں مرکزی کرداروں میں نظر آئیں، مگر تینوں فلمیں باکس آفس پر فلاپ رہیں۔
اس کے بعد اداکارہ نے بڑی فلموں میں چھوٹے لیکن اثر دار کردار ادا کیے اور دوبارہ ”پونین سیلون“ سے ناظرین کے دل جیت لیے، جس نے باکس آفس پر 800 کروڑ روپے کمائےایشوریہ دو دہائیوں سے بڑے برانڈز کو اینڈورس کر کے کروڑوں روپے کما رہی ہیں۔ انہوں نے فلموں اور کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرکے دنیا بھر میں اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔



اشتہار


اشتہار