پاکستانی کرنسی نوٹوں پر بھٹو کی تصویر، گونج بھارت تک پہنچ گئی

Bhutto's image on Pakistani currency notes, reverberations reached India
حال ہی میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے خبر وائرل تھی، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی تصویر کرنسی نوٹ پر لگانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر پر توجہ دی جا رہی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر ویب سائٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر خبر پبلش کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی تصویر کرنسی نوٹ پر پبلش کرنے کے حوالے سے سیمینار میں قرار داد پاس کر لی گئی ہے۔جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ذوالقفار علی بھٹو کے تاریخی حوالوں سے متعلق بتانا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو قائد عوام قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ انہیں ملنے والے نشان پاکستان جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ہے، اس کے متعلق بھی روشنی ڈالی، ذوالفقار علی بھٹو کے مجسمے بنانے اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کو قومی مزار قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں سزائے موت کے حوالے سے فیصلے پر بھی خبر دی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے مارچ میں ذوالفقار علی بھٹو کے ٹرائل کو جوڈیشل مرڈر قرار دیا گیا تھا۔



اشتہار


اشتہار