نان فائلرز کو اب 100 روپے کے موبائل بیلنس پر صرف 10 روپے ملیں گے ، فیصلہ ہو گیا

Non-filers will now get only Rs 10 on mobile balance of Rs 100, it has been decided
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے  نان فائلرز سے ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنا لی ہے، اب نان فائلرز کو بیلنس کروانے پرصرف 10 فیصد ہی ملا کرے گا باقی 90 فیصد بیلنس ایف بی آر کو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز افراد سے جب تک انکم ٹیکس گوشوارے  جمع ہونے تک 90فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا کیاجائیگا۔اسطرح نان فائلرز کی جانب موبائل لوڈ  کروائے جانے پر بیلنس سے خودکار سسٹم کے ذریعے 90فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرائی جائیگی، 

 اگر کوئی صارف 100روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے 90روپے ایف بی آر کو جائیں گے۔ اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ان نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا۔نان فائلرز کے ہر دفعہ موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کے لئے ان کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔ 

ٹیلی کام آپریٹرز کو پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کیلئے دی جانیوالی مہلت ختم ہونے میں چند دن باقی رہ گئے،ٹیلی کام کمپنیوں نے اب تک ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کردی ہیں جبکہ پندرہ ہزار نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے سے خبردار کرنے کے پیغامات بھجوادیے ہیں،ذرائع کے مطابق ایک ٹیلی کام کمپنی نے نان فائلرز کی سمز بلاک نہیں کیں اور مذکورہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
باقی تین ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کو کمپلائنس رپورٹ جمع کروادی ہے، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں سے بلاک کردہ سمز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔




اشتہار


اشتہار