سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کرگئے، محسن نقوی کا اظہار افسوس

Former Pakistani cricketer Sajjad Akbar passed away, Mohsin Naqvi expressed regret
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر سجاد اکبر 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سابق کرکٹر کے بھائی امیر اکبر کے مطابق سجاد اکبر دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی جانب سے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹر عمر اکمل نے بھی سجاد اکبر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ انہوں نے سجاد اکبر کی تصویر لگا کر لکھا ‘انا للہ وانا الیہ راجعون’۔خیال رہے کہ سجاد اکبر سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ بھارت کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں انکا 45 رنز دے کر 2 وکٹوں کا اسپیل قابلِ ذکر ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ سجاد اکبر 182 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔سابق کرکٹر نے اپنا ڈیبیو 27 اپریل 1990 کو بھارت کے خلاف کیا تھا۔



اشتہار


اشتہار