اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، بابر کے سوال پر قہقہے

Azam Khan's video of wiping sweat with dollars goes viral, Babar's question laughs
اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں سنائی دینے والی باتوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کرکٹرز آپس میں ڈالرز پر ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔

اس دوران بابر اعظم جو کہ ویڈیو میں بظاہر نظر نہیں آ رہے، اعظم خان سے مذاق میں پوچھتے ہیں کہ ابا کیا ہوا؟اس پر اعظم خان غیر ملکی کرنسی سے چہرہ اور ماتھا صاف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت زیادہ گرمی وسیم بھائی۔

اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، بابر کے سوال پر قہقہے

اس پر سب ہی کرکٹر زور دار قہقہہ لگاتے ہیں جس کی آواز ویڈیو میں سنی جاسکتی ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں شائقین کھلاڑیوں کی اس گفتگو پر اپنی اپنی رائے کا اظہار اور دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔



اشتہار


اشتہار