یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنے چینل پر بلال عباس اور درفشاں سلیم کی نجی زندگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے۔یوٹیوبر ماریہ علی نے کہا کہ یہ خبریں ہیں کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دُنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
ماریہ علی نے کہا کہ یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا، دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔
ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کی لیکن مداحوں کو بظاہر یہی دکھایا کہ دونوں الگ الگ عُمرہ کرنے گئے ہیں۔یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں درفشاں سلیم کے سابق دوست و اداکار عُمر شہزاد کے بارے میں بھی بات کی، اُن کے مطابق عُمر شہزاد نے ریئلیٹی شو ‘تماشہ گھر’ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے۔
عُمر شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک ہی بلڈنگ میں مقیم تھے، دونوں کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن جب اداکارہ کا ڈرامہ ‘کیسی تیری خود غرضی’ ہٹ ہوا تھا تو اداکارہ کے برتاؤ میں تبدیلی آنے لگی۔اداکار کے مطابق جب وہ شہر سے باہر چلے تھے تو اُن کی غیرموجودگی میں بلال عباس، درفشاں سلیم سے ملنے کے لیے آتے تھے اور جب عُمر شہزاد نے درفشاں سے بلال عباس سے متعلق شکوہ کیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف دوست کی حیثیت سے آتے ہیں۔
ماریہ علی نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ کس طرح در فشاں سلیم نے عُمر شہزاد سے بریک اَپ کیا اور پھر بلال عباس کے ساتھ اُن کی گہری دوستی سامنے آئی۔یوٹیوبر کے انکشافات پر مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ مداح بھی دونوں کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔مداحوں نے یہ بھی کہا کہ وہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کی جانب سے نکاح کے باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔