ہانیہ یا عائزہ، کون زیادہ مقبول؟ دونوں میں ٹکر کا مقابلہ

Hania or Ayeza, who is more popular? Tucker competition in both
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی مقبولیت سے خوبرو اداکارہ عائزہ خان کو ’زیادہ مقبول کون‘ کے مقابلے میں سخت ٹکر دے کر مقابلہ فی الحال برابر کردیا۔’جانِ جہاں‘ ، ’پیارے افضل‘ اور ’یاریاں‘ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان کو اب تک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی حامل اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

عائزہ خان کے موجودہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 13 اعشاریہ 9 ملین ہے جس میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے اور  اس کی ایک خاص وجہ عائزہ خان کا انسٹاگرام پر متحرک رہنا ہے۔

ہانیہ یا عائزہ، کون زیادہ مقبول؟ دونوں میں ٹکر کا مقابلہ

اداکارہ مختلف برانڈ فوٹوشوٹس، اپنے پراجیکٹس کی ان دیکھی تصاویر، ٹیزر اور ٹریلر کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی خوب پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں جن سے ان کے فالوورز ہر وقت انٹرٹین ہوتے رہتے ہیں۔جہاں عائزہ خان سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ فہرست میں پہلے نمبر پر تھیں وہیں اپریل تک ہانیہ عامر اس فہرست میں 13 اعشاریہ ایک ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھیں۔

 لیکن اب ہانیہ عامر ایک بڑی چھلانگ مارتے ہوئے ایک ہی ماہ میں تقریباً 40 لاکھ نئے فالوورز حاصل کرنے کے بعد 13 اعشاریہ 9 ملین فالوورز کیساتھ عائزہ خان کے برابر آکھڑی ہوئی ہیں۔اس وقت دونوں کے فالوورز کا موازنہ کیا جائے تو عائزہ خان اور ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 89 ہزار 477 کا غیر معمولی فرق ہے۔

ہانیہ یا عائزہ، کون زیادہ مقبول؟ دونوں میں ٹکر کا مقابلہ

ہانیہ عامر کی فین فالوئنگ میں یہ حیران کن اضافہ یقیناً ان کا ویڈیو کانٹینٹ ہیں۔ جہاں لوگ ڈیلی ولاگنگ کرتے ہیں وہاں ہانیہ عامر روز کی بنیاد پر اپنے دن کا احوال ایک تصاویر اور ویڈیوز پر مبنی پوسٹس کے ذریعے کرتی ہیں جبکہ ان کی انسٹاگرام اسٹوریز بھی سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آتی ہیں۔
ہانیہ عامر کا کانٹینٹ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی شوبز ستارے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹس پر کمنٹس کرتے نظر آتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار