وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

Prime Minister Shehbaz Sharif resigned from the party presidency
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے،شہباز شریف نےاستعفیٰ پارٹی قائد  میاں محمد نوازشریف کو ارسال کردیا۔ شہبازشریف نے2روزقبل نوازشریف کومستعفی ہونےکےفیصلےسےآگاہ کردیاتھا۔

ن لیگی اجلاس میں نوازشریف کودوبارہ پارٹی صدربنانےکی قراردادبھی پاس کررکھی ہے،مرکزی مجلس عاملہ کے18مئی کےاجلاس میں نوازشریف کوپارٹی صدرمنتخب کیاجائیگا۔سی ڈبلیو سی کا اجلاس ہفتہ دن 30: 11 بجے  180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا،مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ۔
پارٹی کے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا گیا ،مجلس عاملہ اجلاس میں قائمقام صدر کی نامزدگی عمل میں لائی جائے گی،مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔



اشتہار


اشتہار