لبنان سینٹرل بینک کے سابق گورنر گرفتار، منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کا الزام

Ex-Governor of Lebanon's Central Bank Arrested, Accused of Money Laundering and Corruption
 لبنان کے سینٹرل بینک کے سابق گورنر ریاض سلامہ کو کمرہ عدالت سےگرفتار کرلیا گیاعرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سینٹرل بینک ریاض سلامہ کو منی لانڈرنگ، منی ٹرانسفر اور بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے۔ لبنان کی درخواست پر فرانس نے ریاض سلامہ کے فرانس میں موجود تمام مالی اثاثے ضبط کرلئے تھے۔اس سے قبل مئی میں لبنانی عدالت کی طرف سے سابق گورنر بینک پر بیرون ملک سفر کی پابندی لگاتے ہوئے ان کے لبنانی اور فرانسیسی پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔  

LOADING...

ریاض سلامہ کے خلاف پہلی دفعہ جنوری 2021 میں سوئیڈن کی عدالت نے منی لانڈرگ، منی ٹرانسفر اور کرپشن کے الزامات میں مقدمہ دائر کیا تھا۔پروسیکیوٹر جنرل نے سابق گورنر بینک پر قریبی رشتہ داروں کے ساتھ ملکر کمپنی بناکر منی لانڈرگ اور غیر قانونی طریقےسے مالی فائدے پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔  ریاض سلامہ 1993 سے 2023 تک لبنان کے سینٹرل بینک کے گورنر رہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار