اہلیہ کا اجنبیوں سے ریپ کرانے والا 71 سالہ شخص، ایسا کیس جس نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا

71-year-old man who raped his wife with strangers, a case that shook France
فرانس میں ایک درندہ سفت شخص کے جرم نے دنیا بھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔بی بی سی اردو کے مطابق فرانس میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جس میں ایک جنونی شخص نے اپنی 72 سالہ بیوی کی متعدد اجنبیوں سے آبرو ریزی کروائی۔ واقعے نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق اس جرم میں ملوث71 سالہ ملزم کی شناخت ڈومینیک کے نام سے ہوئی جس پر الزام عائد ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے اجنبیوں سے روابط قائم کیے اور انھیں گھر بلوا کر تقریبا ایک دہائی تک اپنی اہلیہ کی عصمت دری کروائی۔

LOADING...

ملزم پر ایک اور خوفناک الزام یہ بھی ہے کہ اس نے خود بھی اپنی اہلیہ کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد اس کو ریپ کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے وکلا کا کہنا ہے کہ انھیں دوا کے ذریعے بیہوش کر دیا جاتا تھا اور انہیں اپنے ریپ کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔بی بی سی کے مطابق ڈومینیک پر اہلیہ کو 92 مرتبہ عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ 50 ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کے خلاف مقدمات جاری ہیں۔متاثرہ خاتون کو ان مبینہ جرائم کا علم 2020 میں اس وقت ہوا جب پولیس نے ان کو آگاہ کیا۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مرکزی ملزم فرانس کی سرکاری پاور یوٹیلٹی کمپنی ای ڈی ایف کا 71 سالہ سابق ملازم تھا۔

ملزم کیسے گرفتار ہوا؟
.
فرانس پولیس نے پہلی بار ڈومینیک کی اس وقت تفتیش کی جب ستمبر 2020 میں ایک سکیورٹی گارڈ نے انھیں خفیہ طریقے سے ایک شاپنگ مال میں تین خواتین کے ساتھ نامناسب حرکات آزماتے ہوئے دیکھا تفتیش کا دائرہ پھیلا تو پولیس نے ڈومینیک کے کمپیوٹر میں ان کی بیوی کی سینکڑوں ایسی تصاویر اور ویڈیوز پائیں جن میں وہ بظاہر مدہوش دکھائی دے رہی تھیں۔ان تصاویر میں مبینہ طور پر ان کے گھر میں ریپ کے واقعات کے درجنوں مناظر موجود ہیں۔مذکورہ معاملے کی تفتیش کرنے والے اہلکاروں نے انٹرنیٹ کی ایک ویب سائٹ پر ایسی گفتگو بھی دیکھی جس میں ڈومینیک مبینہ طور پر اجنبیوں کو اس بات پر آمادہ کر رہے تھے کہ وہ ان کے گھر آ کر اس کی بیوی کا جنسی استحصال کریں۔




اشتہار


اشتہار