پیرصاحب پگاراکے کزن پیپلز پارٹی میں شامل

Pirsaheb Pagarak's cousin joined the People's Party
پیرصاحب پگاراکے کزن قائم شاہ راشدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ملاقات کے دوران قائم شاہ رشید نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کے رکن قائم شاہ راشدی کا تعلق پیرگوٹھ سے ہے وہ پیر صاحب پگاراکے کزن اور نادر شاہ کے صاحبزادے ہیں۔

پیرصاحب پگاراکے کزن پیپلز پارٹی میں شامل

قائم شاہ راشدی کا کہناتھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑونے کہاکہ ہم قائم شاہ راشدی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ اور جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی، جمہوریت اور جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔



اشتہار


اشتہار