والد کو توقع تھی کہ بیٹی شوبز میں نہیں آئیں گی، مومل شیخ

Father expected daughter not to enter showbiz, Momal Sheikh
اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ والد کو توقع تھی کہ ان کی بیٹی شوبز میں نہیں آئیں گی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ نیپوٹزم کی وجہ سے ایک آدھ موقع ضرورملتا ہے لیکن اگرکسی میں ٹیلنٹ نہیں ہوگا تو وہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

LOADING...

انہوں نے کہا کہ خود کو کرینہ کپورقراردینے کے معاملے پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار نہیں دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی نے پورا پروگرام ہی نہیں سنا، وائرل ہونے والی ریلز دیکھیں اور فیصلہ کرلیا ان کے مکمل جواب کو سننے والوں کو علم ہوگا کہ انہوں نے کیا کہا تھا۔




اشتہار


اشتہار