دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’سٹارلنک‘ پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکی ہے مگر اس کے انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
LOADING...
تفصیلات کے مطابق ’اسٹار لنک‘ روایتی انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے مکمل طور پر مختلف ہے کیونکہ یہ خلائی سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرتی ہے جب کہ روایتی کمپنیاں تاروں کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتی ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسٹار لنک کا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمندر کی تہہ سے لے کر جنگلوں، پہاڑوں، غاروں اور حتی کہ فضائی سفر کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں اسٹارلنک کے آغاز کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ وہ دور دراز علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز دستیاب نہیں ہیں وہاں کے لوگ بھی تیز رفتار انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اب تک پاکستان میں اسٹارلنک کی انٹرنیٹ سروس کو باضابطہ طور پر لانچ نہیں کیا گیا ہے اور رجسٹریشن کے بعد اسے مزید کچھ مراحل سے گزرنا باقی ہے۔
اسٹارلنک انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں:
گھریلو پیکج:
ریزیڈینشیل پیکج کے ماہانہ چارجز تقریباً 35 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گے اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔
کاروباری پیکج:
بزنس پیکج کے ماہانہ چارجز 95 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 100 Mbps سے 500 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گے اس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔
موبلٹی پیکج:
موبلٹی پیکج کے ماہانہ چارجز تقریباً 50 ہزار پاکستانی روپے ہوں گے جس کے بدلے صارفین 50 Mbps سے 250 Mbps تک انٹرنیٹ سپیڈ حاصل کر سکیں گےاس پیکج کے ساتھ ڈیوائس کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی جو ایک بار ادا کرنی ہوگی۔