پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی،پی ٹی آئی کاشیرافضل مروت کوشوکازنوٹس

Violation of Party Discipline, PTI Kashira Fazal Marwat Koshokaznotes
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنےپرتحریک انصاف نےشیرافضل مروت کوشوکازنوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کےمطابق شو کاز نوٹس تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا ۔شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ایسے بیانات سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا ۔بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں ۔
نوٹس میں کہاگیاکہ آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کی گئی،کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، آپ نے جواب نہ دیا یا مطمئن نہ کر سکے تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار