9 مئی واقعات،بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے: خواجہ آصف

May 9 incidents, offer of amnesty to PTI founder: Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واشگاف الفاظ میں کہا جو لوگ 9 مئی میں ملوث ہیں وہ معافی مانگیں، بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، وعدہ کرتے ہیں کہ 9مئی جسے واقعات دوبارہ نہیں ہونگے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے تاہم معافی مانگنا یا نہ مانگنا بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہے۔

خواجہ آصف افسوسناک بات یہ ہے کہ شہداء کو نشانہ بنایا گیا، قومی ہیروز کے مجسموں کو مسمار کر کے کیا پیغام دیا گیا، 9 مئی  کسی شخص کی انا نہیں ملک کی انا کی بات ہے، اس دن مئی کو جو ہوا وہ پاکستان کی انا اور آبرو پر حملہ تھا۔ قبل ازیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے تھا کہ وہ 9 مئی کا سب سے بڑ ا زمہ دار بانی پی ٹی آئی کو سمجھتے ہیں، کیونکہ وہ  اقتدار کے لئے ملک اور ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گا لیکن 9 مئی پر کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔



اشتہار


اشتہار