وزیراعظم شہبازشریف نےکسانوں کیلئےبڑاقدم اٹھالیا

Prime Minister Shehbaz Sharif took a big step for farmers
وزیراعظم شہبازشریف نےکسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لےلیا اور فوری کارروائی کرنے کا حکم دےدیا۔تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیاہے۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
 وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔



اشتہار


اشتہار