پانی کی موٹروں پر کسٹم ڈیوٹی کی قدر بڑھا دی گئی

The value of customs duty on water motors has been increased
کسٹم ویلیویشن ڈائریکٹ ریٹ کراچی میں پانی کی موٹروں پر درامدی ڈیوٹی کی رقم میں رد و بدل کیا ہے۔یہ ردوبدل بورنگ یا کنویں میں پھینک کر استعمال ہونے والی موٹروں جنہیں سبمرسبل کہا جاتا ہے کہ لیے کیا گیا ہے۔اسٹین لیس سٹیل اور کاسٹ آئرن سے بنی موٹروں پر نئی کسٹم ڈیوٹی کی رقم یا کسٹم ویلیو کا تخمینہ رولنگ نمبر 1869 میں جاری کیا گیا ہے۔

پچھلی بار کسٹم ویلیو کا تقرر چھ سال پہلے کیا گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ بعض درآمد کندگان انڈر انوائسنگ کے ذریعے ڈیوٹی چوری کر رہے تھے جبکہ کچھ غلط لیبلنگ کے ذریعے ناجائز فائدہ اٹھا رہے تھے۔
سبمرسبل موٹروں پر کسٹم ویلیوز کی تبدیلی کے نتیجے میں بعض موٹروں کے ریٹ بڑھ سکتے ہیں۔نئی کسٹم ویلیوز کا تعین موٹروں کی طاقت یعنی کلو واٹ اور وزن کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار