خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

Decision to collect property tax from vacant plots
محکمہ ایکسائز نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے خالی پلاٹس سے پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے خالی پلاٹس کا ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کا تعین کرنے کیلئے جیوٹیگنگ کی جائے گی۔جیو ٹیگینگ سے ریٹنگ ایریاز میں موجود تمام خالی پلاٹس کی نشاندہی ہوجائے گی،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں موجود ہیں۔70 فیصد سے زائد خالی پلاٹس لاہور کی بڑی سوسائٹیز میں ہیں،جیوٹیگنگ سے 3سے سوا تین لاکھ تک خالی پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں گے۔
خالی پلاٹس سے ریٹنگ ایریا کی ویلیو کے مطابق 3ہزار سے 12 ہزار تک سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے،نئے پلاٹس ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے سے سالانہ ایک سے ڈیڑھ ارب ریونیو میں اضافہ ہوگا۔



اشتہار


اشتہار