سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی

Saudi Arabia bans men from entering ladies tailoring shops
سعودی وزارت بلدیات اور دیہی امور کی جانب سے لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کے لیے 2024 میں جو شرائط متعارف کرائی ہیں اس میں مردوں کو خواتین کی ٹیلرنگ شاپس میں کام کرنے اور داخلے سے روک دیا گیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پلیٹ فارم استطلاع پر وزارت بلدیات نے لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کی شرائط کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کی ہے۔

ٹیلرنگ شاپس کو چلانے کے لیے مختلف وزارتوں کے لائسنس اور منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔نئے ضوابط کے مطابق ٹیلرنگ شاپس میں خواتین کام کرسکتی ہیں، سلائی کی جگہ کا رقبہ 200 مربع میٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

مجوزہ شرائط کا مقصد لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کے کام کو صرف خواتین تک محدود کرنا ہے اور مردوں کو کام کے اوقات میں لیڈیز ٹیلرنگ شاپس کے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جائے سوائے مینٹیننس اور صفائی جو دکان کے خالی ہونے یا کام ختم ہوجانے کے بعد کی جائے۔
 ٹیلرنگ شاپس کا ڈیزائن اس طرز پر بنایا جائے کہ کلائنٹس لیڈیز اور کام کرنے والی خواتین کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔ دکان میں داخل ہوتے ہی استقبالیہ اور ڈسپلے کی جگہ بھی مختص کی جائے۔ٹیلرنگ شاپ کے لیے میونسپلٹی کے لائسنس کے علاوہ تجارتی اور شہری دفاع کی منظوری حاصل کرنا بھی لازمی شرط میں شامل ہے۔



اشتہار


اشتہار