کابینہ نے گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری دیدی

The Cabinet approved the Wheat Procurement Policy 2024-25
پنجاب کابینہ کی جانب سے گندم خریداری پالیسی 25-2024 کی منظوری دے دی ۔محکمہ خوراک کی جانب سے ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔محکمہ خوراک نے صوبہ بھر میں393 گندم خریداری مراکز قائم کئے ہیں جبکہ چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے۔
13 اپریل سے باردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔محکمہ خوراک کے مطابق باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔



اشتہار


اشتہار