بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد حاملہ بیوی کو بستر سے باندھ کر جلا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پنکی اور سکھ دیو میں آئے دن جھگڑا ہوتا رہتا تھا، جمعہ کو گھر میں جھگڑے کے دوران سکھ دیو نے مشتعل ہوکر اپنی 6 ماہ کی حاملہ بیوی پنکی کو بستر سے باندھ کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں پنکی نے موقع ہی پر دم توڑ دیا،
مقتولہ کے الٹرا ساؤنڈ رپورٹس کے مطابق اس کے ہاں ڈھائی ماہ بعد جڑوا بچوں ی ولادت متوقع تھی۔