شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری

200 crore investment of Shah Rukh Khan for his daughter's film
بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا خان کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کر دی۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم کیلئے اربوں روپے کا رسک لےکرسجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’کنگ‘  کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار 3 بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔
 ’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔




اشتہار


اشتہار