مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 634 روپے کلو مقرر، ٹماٹر بھی مہنگے

The new price of chicken meat is fixed at Rs 634 per kg, tomatoes are also expensive
لاہور، گزشتہ روز سستا ہونے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی۔برائلر مرغی کا گوشت 05 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، نئی قیمت نئی قیمت 634 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 421 روپے فی کلو جبکہ مرغی کی پرچون قیمت 437 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق ٹماٹر 35 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، نئی قیمت 135 روپے مقرر کی گئی ہے۔پیاز درجہ اول کی قیمت 190، آلو 60 اور سبز مرچ 125 روپے،ادرک 610، لہسن 615، کھیرا فارمی 35 روپے،میتھی 40، بینگن 70، پھول گوبھی 35 اور شلجم کی قیمت 30 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ 180 اور لیموں چائنہ 150 روپے کلو ہیں، مٹر 95، گھیا کدو 110، گاجر 50، کریلا 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔سیب 220، امرود 178، اسٹرابیری 160 روپے، خربوزہ 160، کھجور ایرانی 480 روپے فی کلو جبکہ درجہ اول کیلے کے سرکاری نرخ فی درجن 190 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔



اشتہار


اشتہار