سام سنگ نے اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کر دیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔اس کے علاوہ سام سنگ ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔
فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔