پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے، وزیراعظم شہبازشریف

Pakistan and Saudi Arabia will stand by each other's side on every front, Prime Minister Shehbaz Sharif
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود کو سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے، وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات پر انتہائی خوشی ہوئی۔
 شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود کو پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ’نشانِ پاکستان‘ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے لکھا کہ سعودی وزیر دفاع کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔ پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار