یکم مئی سے پیٹرول اورڈیزل کتنا سستا ہو گا؟اہم خبر سامنے آ گئی

How much cheaper will petrol and diesel be from May 1? Important news has come out
یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔حکومت آج رات 12 بجے یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لٹرسے 288روپے کر سکتی ہے۔Latest News
ڈیزل کی قیمت 8 روپے فی لٹرکمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے ہو سکتی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات آج فنانس ڈویژن کو بھیجے گی۔





اشتہار


اشتہار