عراقی ٹک ٹاکرگھر کے باہر فائرنگ سے قتل ، ویڈیو وائرل

Killed by firing outside the Iraqi tic-tac-toker, video goes viral
عراقی ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں ان کی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
   عراقی ٹک ٹاکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ویڈیو نگرانی کےلیے لگائے گئے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔ 

عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ام فہد ٹک ٹاک پر عراقی میوزک پر اپنی ڈانسنگ ویڈیو کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں۔ فروری 2023 میں عراقی عدالت نے انہیں انکی ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز گفتگو پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی تھی۔ 


حوالہ 

اشتہار


اشتہار