حیدر آباد میں خاتون کے ہاں چار ٹانگوں اور چار ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اضافی حصہ بچے کی جسامت سے الگ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآبادکے نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں انوکھے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، ذرائع محکمہ صحت کا ہے کہ بچے کی چار ٹانگیں اور چار ہاتھ ہیں,بچہ مکمل طور صحت مند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی, بچے کے جسم کیساتھ اضافی دو ہاتھ دو پاؤں جڑے ہوئے تھے, ماہر سرجن اور ٹیم نے سرجری کرکے اضافی حصہ بچے کی جسامت سے الگ کردیا،آپریشن کے بعد بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ طور خاتون کی بچہ دانی میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی,طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچہ کی تخلیق مکمل ہوئی جبکہ دوسرے کی ادھوری رہ گئی, ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ بچے کی اس طرح کی پیدائش کا واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔