وزیراعظم آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے

The Prime Minister will meet the Chief Justice of Pakistan today
وزیراعظم شہباز شریف آج  چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ آج چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔یہ ملاقات آج دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اور اٹارنی جنرل بھی ہوں گے۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم  آج  چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔



اشتہار


اشتہار