شیر افضل مروت چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نامزد

Sher Afzal Marwat Chairman Public Accounts Committee, Umar Ayub Leader of Opposition nominated
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے شیر افضل مروت کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا۔گزشتہ روز سینٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ جیل) میں صحافیوں کی سابق وزیراعظم عمران خان سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے عمر ایوب کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اسپیکر کی طرف سے جاری کیا جائے گاصحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 40 ایم پی ایز کے فارورڈ بلاک سے متعلق علم نہیں۔ مجھے جیل میں رکھنا ہے تو  رکھیں مگر باقی لوگوں کو رہا کردیا جائے۔
انہوں نے ڈونلڈ لو کے بیان پر دوبارہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر  ملنے جیل نہیں آئے۔ امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی تو ڈونلڈ لو کے بیان  اور امریکی سفارتخانے کے کردار پر بات کروں گا۔





اشتہار


اشتہار